پنجاب گورنمنٹ
پریکٹس اینڈ پروسیجر پر عطاء بندیال نے عملدرآمد نہیں ہونے دیا تھا: عظمیٰ بخاری
02 Oct 2024
02 Oct 2024
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر پرعطا بندیال نے عملدرآمد نہیں ہونے دیا تھا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عدالت کے باہر نعرے اور پتلے جلائے گئے، جوفساد کو پروموٹ نہیں کرتا اس کے خلاف یہ تنقید شروع کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر پر عطا بندیال نے عملدرآمد نہیں ہونے دیا تھا، پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کرنا ہے، ہمیں کسی جج پر کوئی اعتراض نہیں، پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ کسی سےچھپی نہیں، عدالتوں میں سالوں سے لوگوں کے کیسز پینڈنگ پڑے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہر ادارے میں جمہوریت ہونی چاہیے، نواز شریف نےعدلیہ پر کوئی حملےنہیں کیے۔