02 Oct 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔
عدالت نے 1 کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں درخواست ضمانت منظور ہوئی ہے۔