اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا ہفتہ اہل فلسطین و لبنان سے یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان

01 Oct 2024
01 Oct 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی رواں ہفتہ اہل فلسطین و لبنان سے یکجہتی کے طور پر منائے گی۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ملک کا مختلف شہروں میں رواں ہفتے جلسے اور ملین مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل چترال جبکہ 4 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسے ہوں گے اس کے علاوہ 6 اکتوبر کو کراچی اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ ہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر اسلام آباد سمیت پورے ملک میں اظہاریکجہتی کے طور پر منایا جائے گا،اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستانی گھروں سے نکلیں، دنیا کو بتا دیں ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ سپریم کورٹ واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہے اور موجودہ صورتحال میں سب سے بڑی ذمہ داری چیف جسٹس پر ہے، چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم ہو یا نہ ہو، وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے، منصور علی شاہ نئے چیف جسٹس پاکستان ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد حق دو تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے