اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک، ڈرونز اور کروز میزائلوں سے حملہ

01 Oct 2024
01 Oct 2024

لاہور (ویب ڈیسک) ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد میزائل داغ دیئے، حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج  نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کئے گئے ہیں، میزائلوں کا ہدف دارالحکومت تل ابیب ہے، اسرائیلی فوج  نے بتایاکہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے بعد مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔

ایران کی جانب سے میزائل حملےکے سنگین نتائج ہوں گے، اسرائیلی فوج نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے، حملے کے بعد اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی میٹنگ بلالی ہے۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کابدلہ قرار دیا ہے، قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

اسرائیل کے دفاع کے لیے اس سے قبل رواں برس اپریل میں شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد امریکا اور مغربی اتحاد اس وقت سامنے آئے تھے جب ایران نے اسرائیل پر بیک وقت میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔ 

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حملے میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایران کے حوالے سے سخت ردعمل کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے