اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حافظ نعیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان

01 Oct 2024
01 Oct 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی جس میں 7 اکتوبر کو مشترکہ احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے وفد میں حافظ نعیم الرحمان کے علاوہ لیاقت بلوچ، نصراللہ رندھاوا اور میاں اسلم بھی شامل تھے، ملاقات کا مقصد مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تمام جماعتوں سے مشترکہ کوششوں پر تعاون کی درخواست کرنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت اور لبنان پر تازہ کارروائیوں پر شدید تشویش ہے، تمام تر اختلاف سے بالاتر ہوکر فلسطین کیلئے ہمیں ایک ہونا ہے، فلسطین کے ساتھ ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے، ہم  نے شروعات یہاں سے کی کہ پہل یہاں سے ہو، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی 7 اکتوبر کیلئے ہمارے ساتھ نکلے گی، پاکستان کے مختلف حصوں میں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج جماعت اسلامی کی جانب سے وفد آیا ہے، ہم نے مختلف چیزوں پر گفتگو کی ہے، کوئی بھی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہئے، ہم عوام میں ایک ہی موقف لے کر چلیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کیلئے بہت کوشش کی اور کر رہی ہے، یہ پوری دنیا کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے، ہم کوشش کریں گے کہ ہماری یہ ملاقاتیں جاری رہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے