اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں ملا: بیرسٹر گوہر

01 Oct 2024
01 Oct 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمیں ابھی تک پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں ملا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ آئے گا تو ہم اجلاس میں شریک ہوں گے، حکومت نے آپریشن کی بات کی تو ہم  نے ہی ان کیمرہ بریفنگ کی تجویز دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ارکان اسمبلی کی حفاظت کر رہے ہیں، اگر پارلیمان کو آگے  لے کر جانا ہے تو کسی صورت میں اس طریقے سے آئینی ترمیم نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ سپیکر سردار ایاز صادق  نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس 2 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر رکھا ہے، اجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام پارلیمانی رہنماؤں کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل اجلاس ان کیمرہ ہو گا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے