اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلی پنجاب نے احتجاجی نابینا افراد پر سختی نہ کرنے کی ہدایت کر دی

01 Oct 2024
01 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس لے لیا، انتظامیہ کو نابینا افراد سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز شریف نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کر کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کیا۔

پولیس کے سرپھاڑ نے کے باوجود وزیر اعلیٰ نے نابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ نابینا افراد لاہور فیصل چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں، نابینا افراد نے سڑک واگزار کرانے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے