اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی

01 Oct 2024
01 Oct 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں بینچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بینچ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بینچ میں شامل سینئر جج جسٹس منیب اختر  نے گزشتہ روز بینچ میں شمولیت سے معذرت کی تھی، جسٹس منیب اختر  نے کہا کہ میری معذرت کو کیس سننے سے انکار نہ سمجھا جائے۔

گزشتہ روز سماعت جسٹس منیب اختر کی عدم موجودگی پر ملتوی کی گئی تھی، جسٹس منیب اختر  نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بینچ میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے دو خط لکھے۔

بینچ میں نئے جج کو شامل کرنے کیلئے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اجلاس کے بعد آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے