اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران کی رہائی کیلئے ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں: علیمہ خان

30 Sep 2024
30 Sep 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کیلئے ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج کہا ہے کہ احتجاج کبھی روکا نہیں جاتا نہ پرسوں رکنا چاہیے تھا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگر جیل سے نکالنا ہے اور اس فسطائیت کو ختم کرنا ہے تو پُرامن احتجاج جاری رکھنا ہو گا ،اگر ہم پُرامن احتجاج نہیں کریں گے تو وہ عمران خان کو باہر آنے کے بجائے فوجی جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے عوام اپنی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے پرامن احتجاج کیلئے نکلے تھے، سامنے پولیس نہیں کالے کپڑوں میں کوئی سپیشل یونٹ تھا جو لوگوں پر ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کر رہا تھا، علی امین گنڈاپور کا بہت بڑا قافلہ تھا اس پر فائرنگ کی گئی، وفاق میں 17 اور پنجاب میں 25 سیٹوں کی حکومت خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی اور عدلیہ آزاد چاہیے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا یہ نہیں رکے گے، اس کے علاوہ عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کا کوئی راستہ نہیں۔

علیمہ خان  نے مزید کہا کہ ملتان ،فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں احتجاج ہو رہا ہے، پرامن احتجاج لوگوں کا آئینی حق ہے، بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ والے دن لاہور میں بھی مینار پاکستان پر احتجاج ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے