اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا وزراء سمیت پروٹوکول ڈیوٹیز کیلئے 61 کروڑ مالیت کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

30 Sep 2024
30 Sep 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور پروٹوکول ڈیوٹیز کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سب کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے 76 نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی گئی، صوبائی کابینہ، پارلیمانی سیکرٹریز و دیگر کے لئے 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے جاری کرنے کا حکم دیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور کی جانب سے نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری پنجاب کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ و پارلیمانی سیکرٹریز کے لئے 29 گرینڈی اور ٹیوٹا کرولا گاڑیاں خریدی جائیں گی، گاڑیوں کی خریداری پر 22 کروڑ 1لاکھ 39 ہزار روپے خرچ ہوں گے، اسی طرح پروٹوکول کے لئے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی، جس کےلئے 9 کروڑ 96 لاکھ 15ہزار روپے جاری ہوں گے، پروٹوکول ڈیوٹیز اور ایس سی او ڈیوٹیز کےلئے 2 فارچونرز کی خریداری پر 3 کروڑ 61 لاکھ خرچ ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزراء کی حفاظت کےلئے پروٹوکول کےلئے 30 سنگل کیبن ڈالے خریدے جائیں گے، گاڑیوں کی خریداری پر20 کروڑ 90 لاکھ خرچ ہوں گے جبکہ گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکسز کی مد میں 1 کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار خرچ ہوں گے اور گاڑیوں کی تزئین و آرائش کےلئے 3 کروڑ روپے الگ سے رکھے جائیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے