اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سنگجانی جلسہ کی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

30 Sep 2024
30 Sep 2024

(لاہور نیوز) سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع  کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا ، آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی میں کیے گئے جلسے میں کی گئی تقاریر پر حکومت ایکشن میں آگئی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضابطہ فوجداری کی سیکشن 196 کے تحت حکومت درخواست جمع کروائے گی، سیکشن 196 کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔

دوسری جانب اس سیکشن کے تحت گرفتاری کیلئے پولیس کو وارنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہو گی، وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل دونوں نے فیصلے کی توثیق کر دی، معاملے کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کیلئے درخواست کر دی گئی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے