اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

30 Sep 2024
30 Sep 2024

(لاہور نیوز) معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان نے استقبال کیا، پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری بھی استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان میں قیام کے دوران اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، عوامی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔

جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے، 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ حکومتِ پاکستان کی دعوت پر اپنے بیٹے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے