29 Sep 2024
(لاہور نیوز) تھانہ سندر کی حدود میں واقعہ مسجد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران امام مسجد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر چندہ باکس سے ہزاروں روپے لوٹنے والے ڈاکو تاحال نہ گرفتار ہو سکے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں مسجد میں ڈکیتی کی ورادات پیش آئی ہے، تین ڈاکوؤں نے امام مسجد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر واردات کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو مسجد کے چندہ باکس میں جمع رقم لوٹنے کے بعد فرار ہو گئے تھے ، واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد تاحال پولیس کو ڈاکوؤں کی گرفتاری سے متعلق پولیس کا ناکامی کا سامنا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان حراست میں ہوں گے۔