28 Sep 2024
(لاہور نیوز) راولپنڈی ،جہلم اور اٹک سمیت پنجاب میں دفعہ 144 نفاذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
متفرق درخواست ملک نجی اللہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی ہے ، پی ٹی آئی جب جلسے یا احتجاج کی کال دیتی ہے تو دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔