اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا سبزہ زار میں چھاپہ، ملاوٹی ہلدی تلف

28 Sep 2024
28 Sep 2024

(لاہور نیوز) چٹ پٹے کھلے مصالحے کھانے والے ہوشیار ہو جائیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والوں کے خلاف اِن ایکشن ہو گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈائریکٹر آپریشنز نے سبزہ زار میں جعلی مصالحہ جات یونٹ پر چھاپہ مارا، مکئی کے بھوسے کو کھلے رنگ لگا کر جعلی ہلدی اور مرچیں تیار کی جا رہی تھیں۔

چھاپے کے دوران 12 ہزار 500 کلو فنگس زدہ مرچیں، 2500 کلو ممنوعہ اجزاء اور 250 کلو ملاوٹی ہلدی تلف کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا، خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر چھپ کر کیا جا رہا تھا، یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، سٹوریج میں مکھیاں، مچھر اور کیڑے پائے گئے، تیار مصالحہ جات کو دلکش جعلی پیکنگ لگا کر لاہور کی مارکیٹس اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے