28 Sep 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 94 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 83، اٹک سے 6 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ میانوالی سے 3 اور جہلم سے 2 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں ڈینگی کے 594 کیسز سامنے آئے جبکہ رواں سال اب تک 1552 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔