اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا آج احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، لیاقت باغ سیل

28 Sep 2024
28 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جبکہ لیاقت باغ کے باہر بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے۔

لیاقت باغ کے گیٹ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے اور خاردار تاریں لگا کر مکمل طور سیل کر دیا گیا جبکہ مری روڈ کے اطراف میں بھی کنٹینرز کھڑے کئے گئے ہیں، مری روڈ سے لیاقت باغ جانے والے راستے بھی کنٹینرز لگا کر بند کردیئے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مری روڈ کو فیض آباد کے مقام پر کنٹینر رکھ کر بلاک کردیا گیا، ملازمین اور کاروباری افراد کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ راولپنڈی میں آج موبائل سروس بھی جزوی طور پر بند رکھی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی صدر سٹیشن تا آئی جے پی سٹیشن تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ اسلام آباد کی حدود میں آئی جے پی سٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس فعال رہے گی۔

ادھر راولپنڈی سے 50 کلومیٹر دور مری گھوڑا گلی کے مقام کو ٹرک لگا کر بند کر دیا گیا، مری موٹروے کو بھی عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا، سڑکوں کی بندش کے باعث مال گاڑیاں بھی پھنس گئیں جس سے کروڑوں روپے کا سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

مری سے اسلام آباد جانے والے راستوں کی بندش کے باعث شہری مری میں محصور ہوکر رہ گئے، مری ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو متبادل راستے بھی فراہم نہ کیے جا سکے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے