اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے: شبلی فراز

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز ) رہنما تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا کیس بانی پی ٹی آئی پر 4 مرتبہ بنایا گیا، تاریخ میں ایسی مثال کہیں نہیں ملتی، القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری نہیں بنتی، ان دونوں کیسز میں سزا دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پر صرف ایک کیس ہے، جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر کے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں، بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھ کر بانی پی ٹی آئی کو قرب پہنچانے اور کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اگر سزا دینی ہے تو دیں، ان کو خود بھی معلوم ہے اگر سزا سنائی تو دوسری عدالت سے سزا فوری ختم ہو جائے گی، بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کوئی نہیں توڑ سکا، ملک میں اس وقت جان اور مال کا تحفظ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں ایک نامور شخص کو انصاف نہیں مل رہا تو عام شخص کو کیا امید ہو گی، سیاسی ،قانونی اور آئینی طور پر ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، ان آئینی ترامیم کو میں شیطانی ترامیم کہتا ہوں، لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، کوشش کی جا رہی ہے لوگ غیر آئینی ترامیم کیلئے ووٹ دیں، ایک خاص حکمران ٹولے کے مفادات کیلئے سارا کھیل رچایا جا رہا ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں تذبذب کا ماحول بنا ہوا ہے، تمام سختیوں کے باوجود ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، 28 ستمبر کو ہمارا احتجاج ہو رہا ہے، کوشش کر رہے ہیں چیزوں کو آئین وقانون کے دائرے میں رکھتے ہوئے کریں۔

پی ٹی آئی رہنما  شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آئینی ترمیم ملک میں صرف اور صرف ایک فرد واحد کے لئے لائی جا رہی ہیں، یہ ترامیم بانی پی ٹی آئی کو مزید نقصان پہنچانے کیلئے لائی جارہی ہیں، ان لوگوں کو پارلیمان میں بھی ایک خاص مقصد کے لئے بٹھایا گیا ہے، جب تک پی ٹی آئی موجود ہے ہم آخری سانس تک ان ترامیم کی مخالفت کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں پارلیمنٹ کے اندر سے ایم این ایز کو اٹھایا گیا، پہلے یہ باہر سے حملہ کر رہے تھے اب پارلیمنٹ میں رہتے ہوئے کر رہے ہیں، ہم آئین کے تحفظ کے لئے ملک میں موجود ہیں،ہمارے ایم این ایز کے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ایم این ایز ہمارے بغیر کہیں نہیں جا سکتے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ الیکشن کمیشن پارٹی بن چکا ہے، ملک میں بحران صرف اور صرف الیکشن کمیشن کی وجہ سے ہے، ہم نے کل جلسہ کرنا تھا لیکن یہ ہمیں جگہ ٹھیک نہیں دیتے، این او سی دے کر یہ راستے بند کر دیتے ہیں، جلسے کا وقت دو بجے دیتے ہیں، کون دن دو بجے جلسہ کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کل لیاقت باغ میں ہم بھر پور احتجاج کرینگے، یہ ہمارا آئینی حق ہے اس کو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا، جو بھی ملک لوٹنے والوں کو پناہ دے گا وہ ملک کا دشمن ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے