اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف کیس: حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے نیب ترامیم کےصدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صدارتی آرڈیننس ہنگامی صورتحال میں ہی جاری ہو سکتا ہے لیکن ترامیم پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر دباؤ ڈالنے کیلئے کی گئی۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا کہ قائم مقام صدر کی طرف سے آرڈیننس کا اجراء سیاسی مقاصد کیلئے کیا گیا ہے، نیب ترامیم سے بڑے بڑے ریفرنسز متاثر ہوں گے جس سے انارکی پھیلے گی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب ترامیم کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے