اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13 نئے ماڈل بازار بنانے کا فیصلہ

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13 نئے ماڈل بازار بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا، اجلاس میں نئے ماڈل بازار بنانے کا فیصلہ کیا گیا، یہ ماڈل بازار ان اضلاع میں بنیں گے جہاں یہ بازار موجود نہیں ہیں، کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ماڈل بازار بنانے کا پراجیکٹ آگے بڑھایا جائے گا،  13نئے ماڈل بازار بنانے پر 3 ارب لاگت کا تخمینہ ہے۔  

مظفر گڑھ، منڈی بہاؤ الدین، اوکاڑہ، نارووال، چنیوٹ، خانیوال، چونیاں، پتوکی، وزیرآباد، شرقپور، بھلوال، جہلم اور جڑانوالہ میں نئے ماڈل بازار بنیں گے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عوامی فلاح کے اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا، مزید 13 ماڈل بازاروں کے قیام کے لئے جگہ کی نشاندہی کر لی گئی، جن 17 اضلاع میں ماڈل بازار نہیں ہیں وہاں یہ بازار بنانے کے لئے ورکنگ مکمل کر لی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا ماڈل بازار عوام کو ریلیف کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہیں، ماڈل بازاروں میں معیاری اشیاء ضروریہ رعایتی نرخوں پر مل رہی ہیں، ہزاروں افراد کا روزگار بھی ان ماڈل بازاروں سے وابستہ ہے، نئے ماڈل بازار بننے سے مزید لوگ مستفید ہوں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سی ای او پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپٹی نوید رفاقت، جنرل مینجر آپریشنز، سول انجینئر اور دیگر متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے