اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نابینا افراد کا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) بینائی سے محروم افراد کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا۔

مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، مظاہرین کے حکومتی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات تاحال ناکام ہیں۔

گزشتہ روز مظاہرین نے دھرنا پنجاب اسمبلی کے گیٹ سے فیصل چوک منتقل کر دیا تھا، آج مظاہرین نے فیصل چوک مال روڈ بلاک کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے بچے بھوک سے مر رہے ہیں، روزگار فراہم کیا جائے، بجلی بل جمع نہ کرانے پر واپڈا والے گھروں سے میٹر بھی اتار کر لے گئے، روز مرنے سے بہتر ہے کہ احتجاج کرتے ہوئے ہی مر جائیں۔

 ان کا کہنا تھا پنجاب میں سندھ اور بلوچستان کی طرح کوٹہ بھی 5 فیصد کیا جائے، پولیس، واپڈا، صحت، ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن، ہسپتالوں، مدرسوں اور مساجد میں روز گار کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔

 ذرائع کے مطابق چوتھے روز 8 نابینا افراد کو ڈینگی جبکہ دو کو دل کے عارضے کی وجہ سے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے نابینا افراد کے مطالبات پر کام شروع کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے