اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم شاہ کا سیاست کی دنیا میں انٹری کا دعویٰ،ٹک ٹاکر کس سیاسی جماعت کا حصہ بن رہی ہیں؟جانئے

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے ذریعے برطانوی سیاست میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے۔

مارچ میں سیاست میں آنے کے اعلان کے بعد اب حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے حالیہ الیکشن میں لبرل ڈیموکریٹس کے لیے مہم چلائی ہے اور پارٹی کا حصہ بن چکی ہیں۔حریم شاہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لبرل ڈیموکریٹس کی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں اپنی پارٹی میں شامل کیا اور ان پر اعتماد ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے برطانوی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کسی سیاسی جماعت کے لیے کام کرنا ان کے لیے بڑی کامیابی ہے۔حریم شاہ نے بتایا کہ وہ برطانیہ میں ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، جس کی تمام فیسز اور اخراجات برطانوی حکومت اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد اب وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے