26 Sep 2024
(ویب ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو غیرقانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
کینٹ کچہری لاہور میں ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی غیرقانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو مقدمے سے ڈسچارج اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
فیصلے میں ریمارکس دیے گئے ہیں کہ ملزم کیخلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت موجود نہیں، ملزم کیخلاف ریکوری کا بیان ریکارڈ پر موجود نہیں ہے، ملزم کیخلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت موجود نہیں۔
پولیس نے ندیم مبارک کے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی استدعا مسترد کردی۔ ملزم کیخلاف ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔