(لاہور نیوز) نشتر کالونی پولیس نے نیم بہوشی کی حالت میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ نشتر کالونی پولیس کے مطابق بچی فیضا فاطمہ فیصل آباد سے لاہور اپنی پھوپھو کے گھر آئی ہوئی تھی، کزن نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں نیند کی گولیاں کھلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا، ہمسائی خاتون نے ملزم کو دیکھ لیا تھا جس کے بعد شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہمسائی خاتون کی جانب سے 15 پر اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ بچی کو نیم بہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم شعیب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بچیوں اور خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔