اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر حکومت سے جواب طلب

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زرتاج گل کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں ایف آئی آر درج ہے۔

زرتاج گل کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں ضمانت کنفرم ہو چکی ہے، ہم  نے اس ایف آئی آر میں ضمانت کنفرم ہونے کی متفرق درخواست بھی دی ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ 5 ستمبر کو اس کیس میں ضمانت کنفرم ہو چکی ہے جس پر سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ میں اس حوالے سے ہدایت لیتا ہوں، پنجاب والی ایف آئی آر سے متعلق یہ لاہور ہائی کورٹ میں چلے جاتے۔

زرتاج گل نے کہا کہ مجھے پاسپورٹ ہی نہیں دیتے تو میں سفر کیسے کروں گی؟ میرے خلاف 4 خفیہ مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں، میں منتخب رکن اسمبلی ہوں میرا حق ہے میں جہاں مرضی جاؤں، یہ خفیہ ایف آئی آر درج کر کے نام سفری پابندی کی فہرست میں ڈال دیتے ہیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے