اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

علیم ڈار کا امپائرنگ کو جلد خیرباد کہنے کا فیصلہ

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(ویب ڈیسک) ماضی میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل مایہ ناز پاکستانی امپائر علیم ڈار نے رواں سال کے بعد پروفیشنل امپائرنگ کو مکمل طور پر خیر باد کہنے کا عندیہ دے دیا۔

علیم ڈار نے مارچ 2023 میں انٹرنیشنل امپائرنگ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم وہ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی لیگز کے میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں بھی وہ امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، اب علیم ڈار نے اشارہ دیا ہے کہ وہ رواں سال کے بعد امپائرنگ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کر کے اپنی تمام تر توجہ تھیلیسیمیا ہسپتال کی طرف مرکوز کریں گے۔

علیم ڈار کو 2004 میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل کیا گیا، وہ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے اور 72 ٹی 20 سمیت 448 بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کرنے کا منفرد عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔

انہوں نے 2009 سے 2011 تک مسلسل تین بار بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا، علیم ڈار کو 5 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، 7 ٹی 20 ورلڈ کپ اور 5 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹس کے دوران بھی امپائرنگ کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے، وہ اپنی غیر جانبداری اور درست فیصلوں کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے