اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ: اسجد اقبال بھارتی حریف کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(ویب ڈیسک) ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال بھارتی حریف کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے۔

منگولیا میں جاری ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے بھارت کے ملکیت سنگھ کو 6-0 سے ہرایا، جس میں انہوں نے اپنے حریف کو ایک فریم بھی جیتنے کا موقع نہیں دیا۔

مقابلے کا آغاز پہلے فریم میں اسجد اقبال کی 49-18 کی فتح کے ساتھ ہوا، جس کے بعد انہوں نے مسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا فریم 38-34، تیسرا فریم 46-13، چوتھا فریم 40-31، پانچواں فریم 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے واضح فرق سے جیتا۔

ملکیت سنگھ اپنے حریف کے سامنے بے بس نظر آئے اور وہ ایک بھی بڑا بریک بنانے میں ناکام رہے۔ اس کے برعکس، اسجد اقبال نے چھٹے فریم میں 40 کا بریک بھی بنایا۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے قبرص کے مائیکل جارگیو کو 5-2 سے شکست دی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے