24 Sep 2024
(لاہور نیوز) سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی.
سیشن کورٹ نے ایک اور مقدمے میں عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی، عالیہ حمزہ کیخلاف پولیس نے حماد اظہر کو لاہور جلسے سے بھگانے میں معاونت کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 19 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔