(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کے 11 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار انعام اللہ بیگ کو بینکنگ اینڈ فنڈ مینجمنٹ سے ٹرانسفر کر کے بلڈنگ اینڈ مینٹیننس میں تعینات کر دیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار محمد ندیم کو بلڈنگ اینڈ مینٹیننس سے بینکنگ اینڈ مینجمنٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار محمد ناصر کو جوڈیشل سے پراکیورمنٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار عمران صفدر کو پراکیورمنٹ سے جوڈیشل میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیر حسین شاہ کو جنرل سے سکیورٹی میں تعینات کر دیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار رائے ظہور حسین کو سکیورٹی سے بینکنگ اینڈ فنڈ مینجمنٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار عابد حسین بخاری کو پروٹوکول سے جنرل میں ٹرانسفر کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار محمد شہباز کو بجٹ اینڈ فنانس سے ٹریبونل اینڈ کوآرڈینیشن میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔
مزید برآں ایڈیشنل رجسٹرار مرزا عبد الحفیظ کو جوڈیشل راولپنڈی برانچ سے لیجسلیشن اینڈ ریسرچ پرنسپل سیٹ پر ٹرانسفر کر دیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار عرفان احمد نیازی کو ٹریبونل اینڈ کوآرڈینیشن پرنسپل سیٹ سے جوڈیشل راولپنڈی بینچ میں ٹرانسفر کر دیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار نصر اللہ نیازی کو لیجسلیشن اینڈ ریسرچ پرنسپل سیٹ سے جوڈیشل ملتان بینچ میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔