اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرے: بیرسٹر گوہر

23 Sep 2024
23 Sep 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کی میٹنگ پیر اور جمعہ کے روز ہوتی ہے، آج کی میٹنگ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا، سپریم کورٹ نے جمہوریت کو مزید مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے دیرینہ مطالبے کی عکاسی کی ہے، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی پارٹی کے خلاف ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھا دیا، سپریم کورٹ نےتفصیلی فیصلےمیں آئین کی تشریح کی۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی امیدوار جسے پارٹی نامزد کرے وہ ہمیشہ پارٹی کا ہی امیدوار مانا جائے گا، ہم  نے 41 میں سے 40 امیدواروں کے حلف نامے جمع کروائے، الیکشن کمیشن نے چوتھی بار میٹنگ کر لی لیکن نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے