اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف کا اگلا جلسہ راولپنڈی میں ہو گا: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

23 Sep 2024
23 Sep 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اگلا جلسہ راولپنڈی میں ہو گا۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے سے چچا, بھتیجی گھبرا گئے ہیں، لاہور،اسلام آباد جلسےمیں پنجاب حکومت نے فسطایت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب لوگ مہنگائی کی وجہ سے مر رہے ہیں، حکومت پریکٹس اینڈ پروسیجربل کے پیچھے لگی ہوئی ہے، حکومت کی توجہ مخصوص نشستیں چھیننے پر مرکوز ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ فارم 47 والی حکومت ہوش کے ناخن لے، جلسوں کے لیے رات کو دو بجے این او سی دیتے ہو، ہمارے جلسوں کے لیے راستے بند کر دیتے ہو، آپ کے ساتھ ویگو ڈالے والے اور ہمارے ساتھ پاکستان کی عوام ہے۔

ملک احمد بھچر نے مزید کہا کہ میرے سامنےپی ٹی آئی ایم پی اے کی کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، اگلے جلسے کے لیے این او سی کے اپلائی کر دیا ہے، پرامن جلسہ کرنا ہمارا حق ہے، اگر این او سی نہیں ملتا تو کور کمیٹی فیصلہ کرے گی، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے