اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پارلیمان کی قانون سازی سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بالاتر ہے: اعظم تارڑ

23 Sep 2024
23 Sep 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمان کی قانون سازی سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بالاتر ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بارے میں واضح موقف نہیں ہے، رائے دی جاسکتی ہے، قانون سازی پارلیمان کا حق ہے، بطور قانون کے طالب علم میرے سامنے فیصلے میں کچھ نئی چیزیں ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ نظرثانی اپیل بالکل غیر موثر نہیں ہوئی، سیاسی جماعتوں کی نظرثانی کی درخواستیں پڑی ہوئی ہیں، قانون بہت واضح ہےکہ آزاد امیدوار کو 3 دن میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ہے، میری نظر میں کنفوژن ہے جو نظر ثانی اپیل میں کلیئر ہو گی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار کی کسی جماعت میں شمولیت کا عمل ناقابل واپسی ہے، پارلیمان کی قانون سازی سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بالاتر ہے، پشاور ہائی کورٹ نے پانچ صفر کی اکثریت سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن، پشاورہائی کورٹ اور نہ ہی سپریم کورٹ میں فریق تھی، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، آزاد امیدوار کی کسی جماعت میں شمولیت کا عمل ناقابل واپسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلےمیں یہ بات نہیں ہےکہ سیٹیں کس طرح تقسیم ہوں گی، فل کورٹ نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا استحقاق ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے