اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چینی صدر شی جن پنگ کا وزیر اعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر تہنیتی خط

23 Sep 2024
23 Sep 2024

(لاہور نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر تہنیتی خط لکھا ہے۔

شی جن پنگ نے تہنیتی خط میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے خط میں کہا کہ پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کی سٹریٹیجک تعاون کے شراکت دار ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثر انداز نہیں ہوا، چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

شی جن پنگ نے خط میں مزید لکھا کہ آپ کے ساتھ مل کر سٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے