اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

23 Sep 2024
23 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 29 ستمبر کو اتوار کے روز میانوالی میں جلسہ کریں گے، حکومت کی جانب سے ہمیں جلسوں کیلئے این او سی نہیں ملتا، این او سی ملے بھی تو اس میں ایسی شرائط رکھی جاتی ہیں کہ جلسہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں عوام نے صرف7 گھنٹے میں کامیاب جلسہ کرکے دکھایا، جلسہ والے دن پورا موٹروے بند تھا، میں خود 4 گھنٹے لاہور کی سڑکوں پر خوار ہوا، علی امین گنڈا پور 5 بجے لاہور پہنچ گئے تھے، پارٹی علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے میں پولیس آئی ہمارے لوگ انہیں روکتے تو تصادم ہوتا، ہم نے کارکنان کو پر امن رہنے کی تلقین کی ، ہمیں ایک دوسرے کے گریباں سے ہاتھ پیچھے کرنا ہو گا، مقبول ترین پارٹی کو سپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہو گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کسی بھی ملک میں آزاد عدلیہ کا ہونا ضروری ہے، میں بار بار کہہ رہا ہوں سختیاں کم کرنا ہوں گی، سختیاں کم ہوں گی تو معاملات آگے بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں خود کیلئے ریلیف نہیں چاہتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غیر آئینی ترامیم لانا چاہتی ہے، اگر کوئی جج آپ کی مرضی کے فیصلے نہ دے تو اس کو تبدیل کر دیا جائے گا؟ یہ 25 کروڑ عوام کا پاکستان ہے، یہاں ججز آزاد ہونے چاہئیں، پاکستان میں مزید تجربات نہیں ہونے چاہئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے