اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیصلہ کیا ہے شخصیات کے بجائے اداروں کی اصلاحات پر جائیں گے: فضل الرحمان

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(لاہورنیوز) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے شخصیات کے بجائے اداروں کی اصلاحات پر جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ پہلے آئینی ترامیم کا مسودہ دکھائیں پھر بات ہوگی، ابتدا میں حکومت کسی قسم کا مسودہ دینے پر آمادہ نہیں تھی، ہم عوامی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک مسودے کی کاپی پیپلزپارٹی اور ایک ہمیں دی گئی ، جسے پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کے مسودے میں فرق ہے، اسلام آباد میں اس وقت گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد کے ہنگامہ خیز ماحول کے بعد ملتان آیا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول کے ساتھ اپنا اپنا مسودہ دینے کی بات ہوئی، ہمارے وکلا ڈرافٹ کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ، جلد اسے حتمی شکل دے دی جائے گی، حکومت پارلیمنٹ سے غلط قوانین پاس کرانا چاہتی تھی۔

سربراہ جے یو آئی( ف )کا قومی اسمبلی کے آئینی ترامیم کے اجلاس کے حوالے سے سوال پر اپنے جواب میں کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اکثریت ہی نہیں تھی سارا دارومدار ہمارے ممبران پر کیا جارہا تھا، ہم آئینی ترامیم کے متعلق آج بھی اپنے موقف پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا مسودوں کے متعلق کنفوژن ہو گئی تو قومی اسمبلی میں کیا قانون سازی ہو سکتی ہے ؟ اداروں کو چاہئے کہ اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں ، ہم چاہتے ہیں عدلیہ اور فوج کا احترام ہوں، آئین اور عدلیہ کو تہس نہس نہیں کرنے دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا ایک اور سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے ہیں ، لیکن ہمارا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے ، ہم اصولی سیاست کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے