20 Sep 2024
(لاہور نیوز) ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اوورچارجنگ پر ایکشن لیتے ہوئے 4 روز میں درجنوں گاڑیاں ضبط کر لیں۔
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اوورچارجنگ پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے جرمانے کئے، زائد کرایہ وصولی پر 949 گاڑیوں کے چالان، 200 سے زائد گاڑیاں اوورچارجنگ پر بند کر دی گئیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کا کہنا تھا اوورچارجنگ کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، تمام شہروں میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کروائی جا چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتک 4 لاکھ روپے سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلائی گئی ہے۔