اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کے 110 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے ترقیوں کے منتظر سب انسپکٹر کے لیے اچھی خبر، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 110 سب انسپکٹرز کوانسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی۔

ترجمان پنجاب پولیس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹII لیاقت علی ملک سمیت سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ترجمان پولیس کے مطابق اجلاس میں میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے 110 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دی گئی، سب انسپکٹر سے انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے 10، راولپنڈی کے 29، فیصل آباد کے 19، ساہیوال کے 18، سرگودھا کے 17، شیخوپورہ کے 07، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے04 سب انسپکٹرز جبکہ گجرات اور ملتان کا 01 سب انسپکٹر شامل ہیں۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے  افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروموٹ ہونے والے افسران لوگوں کو انصاف دیں، بہتر سروس ڈیلیوری فراہم کریں، اسی سال ہیڈ کانسٹیبلز و دیگر عہدوں پر مزید 1500 سے زائد ترقیاں دی جائیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے