اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکمران ترمیم سے آئین کو مسخ کر کے دفن کرنا چاہتے ہیں، عارف علوی، نعیم الرحمان

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) سابق صدر مملکت عارف علوی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مجوزہ آئینی ترمیم کی سخت مخالفت کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیمی بل نہیں آئین کی تدفین کرنے والا بل ہے، یہ بےحد خطرناک بل ہے، یہ لوگ 63اے کو ختم کرنا چاہتےہیں، مولانا فضل الرحمان کا مشکور ہوں جنہوں  نے آئینی ترمیم میں رکاوٹ ڈالی اور کہا کہ پہلے مسودہ دکھاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کی جڑیں عوام میں نہیں، یہ ترمیم کر کے آئین کو مسخ کر کے دفن کرنا چاہتے ہیں، جو جیت کر نہیں آئے وہ آئین میں تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان میں کئی چیزیں خطرناک حدتک بڑھتی جارہی ہیں۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی آئینی ترامیم کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی، یہ مدد دینے اور لینے کا مسئلہ نہیں ہے، یہ پاکستان کے آئین کا مسئلہ ہے، چیف جسٹس کی مدت ملازمت پوری ہو رہی ہے۔

انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آدھے سے زیادہ لوگ فارم 47 والے ہیں، فارم 45 پر فیصلہ ہو تو بڑی تعداد میں لوگ فارغ ہو جائیں گے، تمام جماعتیں آئین پر چلیں گی تو سب کی بچت ہے، اگر آئین پر نہیں چلیں گے تو پھر بعد میں یہی لوگ بھگتیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد میں جلسہ سب سیاسی جماعتوں کا حق ہے، ہر پارٹی کو جلسے جلوس کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

قبل ازیں سابق صدر عارف علوی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، عارف علوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مجوزہ آئینی ترمیم بارے مشاورت ہوئی، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف و دیگر رہنما موجود تھے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے