اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کمینڈو مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) سری لنکا کے سٹار بیٹر کمینڈو مینڈس نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے نوجوان بیٹر سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

سری لنکا کے شہر گال میں نیوزی لینڈ اور میزبان ٹیم کے درمیان دومیچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ شروع ہوا اور سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اپنے ٹیسٹ کیریئر کے ابتدائی میچوں میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے کمینڈو مینڈس نے ٹیم کی ناؤ سنبھالی۔

مینڈس نے اپنے ساتویں ٹیسٹ میچ میں پراعتماد بیٹنگ کی اور 173 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو تباہی سے بچایا اور بین الاقوامی سطح کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام بھی درج کرا دیا۔گال ٹیسٹ میں مینڈس نے سنچری بنا کر اپنے ابتدائی 7 ٹیسٹ میچوں میں نصف سنچری یا اس سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا جبکہ سنیل گواسکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل گزشتہ برس پاکستان کے نوجوان سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں اپنے ابتدائی 7 میچوں کے دوران ہر میچ میں 50 یا اس سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔سعود شکیل سے قبل بھارت کے سنیل گواسکر، ویسٹ انڈیز کے باسل بوچر اور نیوزی لینڈ کے بیرٹ سٹکلیف نے اپنے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچوں کی ہر اننگز میں نصف سنچری یا اس سے بڑی اننگز کھیلی تھیں اور یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر ان کے پاس تھا۔

سری لنکا کے 25 سالہ بیٹر مینڈس اپنے ابتدائی 7 میچوں کی 11 اننگز میں 4 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں اور اب تک 809 رنز بھی بنا چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے