اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کا وفد چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے پنڈی سٹیڈیم پہنچ گیا

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہورنیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی سی سی کا 5 رکنی وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا ہے۔

آئی سی سی وفد میں جنرل مینجر وسیم خان، سینئر مینجر ایونٹ سارہ ایڈگر، چیمپئنز ٹرافی اوینٹ لیڈ عون محمد، سیکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکر اور براڈکاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل ہیں۔

آئی سی سی کے پانچ رکنی وفد کے ہمراہ پی سی بی آفیشلز بھی موجود ہیں، آئی سی سی کے وفد نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے مختلف حصوں، خصوصاً ڈریسنگ روم کا معائنہ کیا، وفد نے اپنے چار روزہ دورے کا آغاز گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم کراچی سے کیا تھا۔

پنڈی سٹیڈیم کے بعد وفد قذافی سٹیڈیم لاہور کا بھی دورہ کرے گا تاکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے، آئی سی سی کا یہ پانچ رکنی وفد 21 ستمبر کو واپس دبئی روانہ ہو جائے گا۔خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے، اور اس دورے کا مقصد ملک میں کرکٹ سٹیڈیمز کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لینا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے