اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہباز شریف سے روس کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم اوورچوک اور ان کے وفد کا وزیر اعظم ہاؤس میں خیر مقدم کیا، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ روس کے ساتھ مضبوط تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں سے ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، توانائی، مواصلات اور سکیورٹی تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے، اگلے ماہ اسلام آباد میں روسی وزیر اعظم جناب مشسٹن کے استقبال کے منتظر ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم  نے کہا کہ اس سال جولائی کے اوائل میں ان کی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز بات چیت ہوئی تھی۔

اس موقع پر روسی نائب وزیر اعظم اوورچوک نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، روسی نائب وزیر اعظم  نے روس کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، فریقین نے باقاعدہ رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے