(لاہور نیوز) پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے سنگاپور میں ورلڈ کراٹے کمبیٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے حریف برازیلین فائٹر برونو ایسیس کو شکست دے دی، دونوں حریفوں کے درمیان مقابلہ کراٹے کمبیٹ انٹیرم ٹائٹل لائٹ ویٹ بیلٹ کیلئے تھا۔پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند ابھی تک کراٹے کمبیٹ لیگ میں ناقابل شکست ہیں، شاہ زیب رند انے اس سے قبل 5 مقابلے کیے اورتمام مقابلوں میں فاتح رہے۔
اس موقع پر قومی فائٹر شاہ زیب رند نے کہا کہ میرا حتمی مقصد عالمی چیمپئن بننا ہے، یا کم از کم اسے حاصل کرنے کے دہانے پر پہنچنا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کراٹے کمبیٹ میں فائٹ جیتنے پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا شاہ زیب رند بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں۔واضح رہے کہ شاہ زیب رند نے اس سے قبل امریکہ میں دنیا کی پریمیئر فل کانٹیکٹ سٹرائیکنگ لیگ کراٹے کمبیٹ بھی جیتی، وہ 6 بار قومی چیمپئن بھی ہیں۔