اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کے لاپتا سابق چیف سکیورٹی آفیسر گھر پہنچ گئے، آزادانہ تحقیقات کا حکم

18 Sep 2024
18 Sep 2024

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کے لاپتا سابق چیف سکیورٹی آفیسر عمر سلطان گھر پہنچ گئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاپتا سابق چیف سکیورٹی آفیسر عمر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی جس میں وکیل فیاض کنڈوال نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

وکیل کے مطابق عمر سلطان واپس آ گئے ہیں، انہیں عدالت میں بھی پیش کرتے لیکن ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شہری واپس آگیا ہے، اب آپ کیا چاہتے ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہم چاہتے ہیں آزادانہ تحقیقات ہوجائیں، ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے