18 Sep 2024
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ میں رات گئے لڑائی جھگڑے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 48 سالہ نوید کے نام سے ہوئی، 20 سالہ بلال کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پھٹے والی گلی کے قریب پیش آیا۔