اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل: ٹرانسپورٹ کرایوں میں 70 روپے تک کمی

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کر دی گئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے باعث کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو مریم نواز اور انکی ٹیم کرایوں میں کمی کے لئے متحرک ہو جاتی ہیں، مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں کمی ہر صورت ہو، پٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں آج تک کرایوں میں کمی نہیں ہوئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کئے کرائے مسافروں کو واپس دلائے جاتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے، تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی سختی سے ہدایات ہیں کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، پٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا ریلیف مسافروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے، مریم نواز کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے