اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گورنر پنجاب سے پرتگال کے سرمایہ کاروں کی ملاقات، انرجی منصوبوں پر تبادلہ خیال

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں پرتگال سے آئے سرمایہ کاروں کے وفد نے اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر محمد سہیل کی قیادت میں ملاقات کی۔

ملاقات میں صحت اور قابل تجدید انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک محفوظ ملک ہے، حکومت سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری میں خصوصی سہولیات دے رہی ہے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی معیشت میں ترقی کا دارومدار صنعت و حرفت میں ترقی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری پر ہے، پاکستان سرمایہ کاری بڑھانے اور سرمایہ کاروں کو دوستانہ پالیسیوں کے حوالے سے پر عزم ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ صحت ، زراعت اور انرجی سمیت دیگر شعبوں میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے