اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث شوٹر سے متعلق مزید انکشافات

16 Sep 2024
16 Sep 2024

(لاہور نیوز) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث شوٹر سے متعلق مزید انکشافات سامنے آ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹر اظہر بٹ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا، شوٹر اظہر بٹ کو پولیس اس سے قبل بھی گرفتار کر چکی ہے، شوٹر اظہر بٹ کے گینگ کا ایک ساتھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک بھی ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق شوٹر اظہر  نے ساتھی کی ہلاکت کے بعد جرائم کی دنیا چھوڑ کر رکشہ چلانا شروع کر دیا تھا، وہ بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے انارکلی میں گارمنٹس کی دکان پر بھی کام کرتا رہا اور اسلام پورہ میں بیوی اور تین بچوں کیساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ معاشی حالات سے تنگ آکر شوٹر اظہر  نے دوبارہ جرائم کی دنیا میں قدم رکھا، ملزم  نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی سپاری لی۔

اظہر بٹ اور اس کے ایک ساتھی الیاس کو پشاور سے گرفتار کیا گیا جبکہ ریکی کرنے والے فرار دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوشیشں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق اظہر بٹ اور اس کے ساتھی الیاس  نے مبینہ طور پر سپاری دینے والے کا نام بھی پولیس کو بتا دیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے