16 Sep 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ٹریڈنگ کے دوران 529 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار 862 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 16 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.16 روپے سے کم ہو کر 278 روپے کا ہو گیا ہے۔