اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہونے پر لاہور آ گئے

16 Sep 2024
16 Sep 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف مجوزہ آئینی ترامیم بارے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ لاہور آ گئے۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہونے پر اجلاس آج دن ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا، ذرائع سپیکر چیمبر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہو سکیں اس لئے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اجلاس ملتوی ہونے کے بعد دوبارہ لاہور چلے گئے، آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی صورت میں نواز شریف آج دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے