اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مجوزہ آئینی ترامیم میں 22 شقیں شامل، اہم نکات سامنے آگئے

15 Sep 2024
15 Sep 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں پیش ہونے والی مجوزہ آئینی ترامیم کے اہم نکات سامنے آگئے۔

کابینہ ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترامیم میں 22 شقیں شامل ہوں گی، وفاقی حکومت آئین کی شقیں 51، 63، 175 ، 187، 195 میں ترامیم بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ ترامیم میں بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم بھی شامل ہیں، آئینی ترامیم میں بلوچستان کی نشستیں 65 سے بڑھا کر 81 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، منحرف اراکین اسمبلی کے اوتھ سے متعلق بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہے۔

کابینہ ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے لئے پانچ سینئر ججز کا پینل وزیر اعظم کو بھجوانے کی تجویز دی گئی ہے، پانچ سینئر ججز میں سے کسی ایک کو وزیر اعظم چیف جسٹس پاکستان تعینات کر سکیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کو بااختیار بنانے کے لئے جوڈیشل کمیشن کیساتھ اکٹھا کر دیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کے اکٹھا ہونے کے بعد ہائیکورٹس کے ججز میں سے پہلے پانچ ججز میں کسی ایک کو چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری لی جا سکے گی۔

کابینہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا، آئینی عدالت کے لئے الگ سے چیف جسٹس پاکستان کا تقرر ہو گا، آئینی عدالت میں کل پانچ ججز کام کریں گے جبکہ ہائیکورٹس کے ججز کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں تبادلے بھی مسودے کا حصہ ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے